آئی فون SE4 کی تصاویر لیک،ایپل کی نئی ڈیوائس کیسی ہوگی؟

0
10

ایپل کےصارفین کیلئے اہم خبر، سستے ترین آئی فون SE4 کی تصاویر لیک،ایپل کی یہ نئی ڈیوائس کیسی ہوگی؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے رواں سال لانچ کی جانیوالی ڈیوائس آئی فون ایس ای 4 میں ڈائنامک آئی لینڈ یا نوچ ہونے کے متعلق مختلف لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین لیک میں فون کے نوچ کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا اشارہ دیا گیا ہے، جبکہ بعض ذرائع نے بھی نئی ڈیوائس کے نوچ کے ساتھ آنے کے متعلق بتایا ہے۔ آئی فون ایس ای 4 کی لیکس سے متعلق ایک پوسٹ پر ڈی ایس سی سی کے بانی روس ینگ کا کہنا ہے کہ آئی فون 14 کی طرح کے نوچ کی پیشگوئی درست ہے۔ڈمی آئی فون ایس ای 4 کی لیک تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ڈیوائس آئی فون 14 کی طرح دکھائی دےگی۔تصاویر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ آئی فون 14 میں لائٹننگ پورٹ کو یو ایس بی کوسی پورٹ سے بدل دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی فون ایس ای 4 کی لانچ رواں سال اپریل میں متوقع ہے اورکہا جا رہاہے کہ فون میں اے 18 چپ، 8 جی بی ریم، 48 میگا پکسل کیمرا اور 12 میگا پکسل سیلفی کیمرا شامل ہوگا۔

Leave a reply