9مئی جی ایچ کیوحملہ کیس:مزید2گواہان نےثبوت پیش کردئیے

0
27

9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید2گواہان نےثبوت پیش کردئیے۔
اڈیالہ جیل میں انسداددہشت گردی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نےنومئی جی ایچ کیوحملہ کیس کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔
جی ایچ کیوحملہ کیس میں مزیددوگواہان کےبیانات قلم بندکرلیےگئے،گواہان میں کانسٹیبل عمران اورایس ڈی اواویس شاہ شامل ہیں۔گواہ کانسٹیبل عمران نےجی ایچ کیوحملہ کیس کی تصاویرعدالت میں پیش کیں جبکہ گواہ اویس شاہ کی جانب سےجی ایچ کیوگیٹ پرتوڑپھوڑکی تخمینہ رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
رپورٹ کےمطابق جی ایچ کیوگیٹ پرتوڑپھوڑسے 7لاکھ 80ہزار روپے کا نقصان ہوا۔
جی ایچ کیوحملہ کیس کےشواہدپرمشتمل 13یوایس بیزعدالت میں جمع کروادی گئیں۔
عدالت نےکہاکہ وکلاصفائی عدالت سےیوایس بی کی کاپیاں حاصل کرسکتےہیں۔
اضافی رپورٹس ایف آئی اے،پیمرا،انٹرنل سیکیورٹی اورپی آئی ڈی کی ہیں،ایس ایس پی آپریشنزسماعت کےدوران عدالت نہیں پہنچ سکے۔
عدالت نے پولیس کوآئندہ سماعت سےپہلےاضافی رپورٹس وکلاصفائی کودینےکی ہدایت کی۔
بعدازاں عدالت نےنومئی جی ایچ کیوحملہ کیس کی مزید سماعت6فروری تک ملتوی کردی۔

Leave a reply