اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 200فیصداضافہ،وزیراعظم نےمنظوری دیدی

0
5

وزیراعظم شہبازشریف نےاراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اورمراعات میں 200فیصدسےزائداضافے کی منظوری دےدی۔
تفصیلات کےمطابق کفایت شعاری کےدعویٰ کرنےوالےحکمرانوں کی عیاشیوں میں مزیداضافہ کردیاگیا۔پنجاب حکومت کےبعدوفاقی حکومت نےبھی اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں بڑااضافہ کردیا۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ کی فنانس کمیٹیوں کی سفارشات پر وزیر اعظم شہباز شریف نےاراکین پارلیمنٹ کی تنخوا ہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے سفارشات کی منظوری کے بعد ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا اوررواں ماہ سے ہر رکن کو 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ ملے گی۔
ذرائع کاکہناہےکہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی، وہ اب بھی 2 لاکھ 18 ہزار روپے ماہانہ ہی وصول کریں گے۔سپیکر آفس کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی۔
ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخوا جبکہ 38 ہزار دیگر الاؤنسز کی مد میں وصول کر رہے تھے۔
واضح رہے اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی جانب سے فنانس کمیٹی میں تنخوا ہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا گیاتھا جس پر فنانس کمیٹی نے اپنے سفارشات سپیکر قومی اسمبلی کو بجھوا ئیں سپیکرنےحتمی منظوری کےلئے وزیر اعظم کو ارسال کی تھی ۔

Leave a reply