چیمپئنزٹرافی کےفزیکل ٹکٹس کی فروخت کاآغازآج سےہوگا

0
42

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)مینزچیمپئنزٹرافی 2025کےفزیکل ٹکٹس کی فروخت کاآغازآج سےہوگا۔
پاکستان میں ہونے والےچیمپئنزٹرافی کے میچوں کے ٹکٹ ملک کے26 شہروں کے ٹی سی ایس کے108 آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔
متحدہ عرب امارات میں 20 ،23 فروری اور 2 مارچ کو کھیلے جانے والے انڈیا کے میچوں کے ٹکٹ کی معلومات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔
واضح رہےکہ ایونٹ کاپہلامیچ میزبان پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان 19فروری کوپاکستان میں شیڈول ہے۔ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
یادرہےکہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply