بشریٰ بی بی کوعدالت پیش نہ کرنےپر جیل سپرنٹنڈنٹ کو طلب کرلیاگیا

0
4

بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوعدالت پیش نہ کرنےپراڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کوعدالت نےطلب کرلیا۔
جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کو یکم جنوری کو عدالت میں پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
درخواست بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ 26 نومبر کے31 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت پر سماعت مقرر تھی لیکن عدالتی احکامات کے باوجود بھی بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ جیل انتظامیہ نے عدالتی حکم کے باوجودبشریٰ بی بی کوعدالت میں پیش نہیں کیا،جیل حکام توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔
انسداددہشتگردی کےجج امجدعلی شاہ نےسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو6فروری کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

Leave a reply