سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کاآغازآج سے ہوگا

0
4

شائقین کرکٹ کےلئے خوشخبری، سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کاآغازآج سے ہوگا۔
شائقین کی سہولت کے لیے ٹکٹ 350 روپے کی کم ترین قیمت پر بھی دستیاب ہیں۔ٹکٹ 4 فروری سے کراچی اور لاہور کے آٹھ TCS مراکز پر شام 4 بجے سے دستیاب ہوں گے۔
ایک شناختی کارڈ پر سہ فریقی سیریز کے لیے دس ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔سہ ملکی سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی ۔جس میں پاکستان،جنوبی افریقہ اورنیوزی لینڈکی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔
سہ ملکی سیریزکےابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Leave a reply