دنیائے موسیقی کی ملکہ پکھراج کو مداحوں سے بچھڑے21 برس بیت گئے۔ برصغیر کی عظیم مغنیہ ملکہ پکھراج کی آواز4فروری2004کو ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گئی، تاہم ان کے گائے سدابہارگیتوں کی چاشنی آج بھی برقرار ہے۔
ملکہ پکھراج کاگایاہواحفیظ جالندھری کا مشہور کلام ’’ ابھی تو میں جوان ہوں ‘‘ان کی شہرت اور شخصیت کا حوالہ بن گیا۔ملکہ پکھراج اور ان کی بیٹی طاہرہ سید نے بھی فن گائیکی میں خوب نام کمایا اور جو گایا اسے امر کر دیا۔
1914کو ریاست جموں وکشمیرمیں پیدا ہونے والی کلاسیکل موسیقی کی ملکہ’ملکہ پُکھراج‘ نے محض7 سال کی عمر سے ہی فن گائیکی کی تربیت حاصل کرنا شروع کر دی تھی۔
مہاراجہ ہری سنگھ کی تاج پوشی کی تقریب میں گانا گایا تو مہاراجہ نے انہیں دربار کی مغنیہ مقرر کر دیا جہاں انہوں نے 9 سال تک سُروں کا جادو بکھیرا۔
پہاڑی،بھجن اور ڈوگری زبانوں کی لوک موسیقی میں مہارت رکھنے والی سُروں کی ملکہ نے 40 کی دہائی میں برصغیر کے صف اول کے گانے والوں میں اپنا نام پیدا کیا اور کئی نامور شعراء کی نظمیں بھی گائیں۔
انیس سو اسی میں حکومت پاکستان نے ان کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔ ملکہ پکھراج کے گائے ہوئے گانوں کی تعداد اگرچہ کم ہے لیکن انہوں نے جو بھی گیت گایا موسیقی کی دنیا میں اَمر ہو گیا۔
اداکارہ سجل علی نےزندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں
فروری 1, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ٹیکس کافراڈ:ایف بی آرنے دستاویزجاری کردی
جولائی 25, 2024 -
یوٹیوب میں دلچسپ فیچرسلیپ ٹائمر متعارف
جون 27, 2024 -
9مئی واقعات میں شاہ محمودقریشی بری
جولائی 9, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔