تاریخ گواہ ہے ظلم زیادہ دیرنہیں ٹھہرتا،کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کبھی زیادہ دیر نہیں ٹھہرتا،کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنےپیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبتِ لہو بن کر دوڑتی ہے۔ جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والےکشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، سلام ان کشمیری بہن بھائیوں کو جو سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کشمیر میں جاری خونریزی اور انسانی حقوق کی پامال کے خلاف اپنا کردار ادا کریں،جب تک مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا، پائیدار امن ایک خواب ہی رہے گا۔تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کبھی زیادہ دیر نہیں ٹھہرتا،کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر محاذ پرجاری رکھے گا۔ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کل سے پنجاب میں طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں: پی ڈی ایم اے
اپریل 17, 2024 -
ڈاکٹر یاسمین راشد کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو
مئی 2, 2024 -
دپیکا، رنویرکے گھرنئے مہمان کی آمد متوقع
فروری 20, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔