ہم کشمیریوں کیلئےاپنی مکمل اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھیں گے،صدر مملکت

0
5

صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ ہم کشمیریوں کیلئےاپنی مکمل اخلاقی ،سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کایوم یکجہتی کشمیرکےموقع پراپنےپیغام میں کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدآزادی کیلئےاپنی غیرمتزلزل حمایت کی تجدید کرتے ہیں ،بھارت کشمیری عوام کوشدیدریاستی جبراورتشددکانشانہ بنارہاہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بھارتی اقدامات کشمیری عوام کےحق خودارادیت کےانمٹ جذبےکودبانہیں سکتے۔تنازع جموں وکشمیرسب سےپرانےحل طلب بین الاقوامی تنازعات میں سےایک ہے،اقوام متحدہ کشمیریوں سے77سال پرانےحق خودارادیت کےوعدوں کااحترام کرے،ہم کشمیریوں کیلئےاپنی مکمل اخلاقی،سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھیں گے،پاکستان ہمیشہ اپنےکشمیری بھائیوں اوربہنوں کےساتھ کھڑارہےگا۔

Leave a reply