آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کےکپتان پیٹ کمنزانجری کاشکار ہوگئےجس کےباعث اُن کی چیمپئنزٹرافی میں شمولیت مشکوک ہوگئی۔
آسٹریلیاکرکٹ ٹیم کےکپتان پیٹ کمنزٹخنےکی تکلیف کی وجہ سےابھی تک باؤلنگ شروع نہیں کرسکے،ان کی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں سٹیو سمتھ کپتانی کر رہے ہیں۔
آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے شدید خدشے کا اظہار کر دیا اور کپتانی کے لیے ٹریوس ہیڈ اور سٹیو سمتھ سے بات چیت کی بھی تصدیق کر دی۔
اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز نے ابھی باؤلنگ کا آغاز نہیں کیا، ان کی انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پیٹ کمنز کی غیرموجودگی میں ہمیں نئے کپتان کی ضرورت ہو گی، سٹیو سمتھ اور ٹریوس ہیڈ کے ساتھ کپتانی پر بات چیت چل رہی ہے، آئندہ چند روز میں میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد صورت حال واضح ہو گی۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ون ڈے سکواڈ جمعرات کو دورۂ سری لنکا کے لیے روانہ ہو گا تاہم پیٹ کمنز سکواڈ کے ہمراہ سری لنکا نہیں جائیں گے اور آل راؤنڈر مچل مارش فٹنس مسائل کے باعث پہلے ہی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔
سیاحت کے فروغ کیلئے اقدام،چولستان جیپ ریلی کا اہتمام
فروری 5, 2025سہ ملکی سیریز:نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
فروری 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔