مقبولیت میں چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دینے والی نئی انٹرنیٹ ایپ
انٹرنیٹ کی دنیا میں نئی سروس نے چیٹ جی پی ٹی، ٹک ٹاک اور انسٹا گرام جیسی مقبول ایپس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
مقبولیت میں چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دینے والی نئی انٹرنیٹ ایپ کون سی ہے؟چینی کمپنی کی آر1 کے حوالے سے دلچسپ اعداد و شمار سامنے آ گئے۔
28 جنوری کو جب آر 1 کو متعارف ہوئے محض 8 دن ہوئے تھے تو اس کا نام گوگل ٹرینڈز پر 24 گھنٹے کیلئے سب سے مقبول اے آئی ٹرم کی حیثیت سے موجو درہا۔اس نے چیٹ جی پی ٹی، لاما، جیمنائی اور کو پائلٹ جیسی اے آئی ٹرمز کوناصرف پیچھے چھوڑدیا، بلکہ دنیا بھر کے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
Similar ویب کی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر ڈیپ سیک کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔چند دنوں کے اندر ڈیپ سیک کی ویب سائٹ پر روزانہ وزٹ کرنیوالے صارفین کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا اور یہ تعداد 62 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 24 لاکھ ہوگئی ہے،جبکہ گوگل پلے سٹور پر آر 1 ایپ کو ایک کروڑ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔آر 1 کی مقبولیت میں اضافہ صرف اس کی کارکردگی کی وجہ سے نہیں ہوا، بلکہ اس لیے بھی ہوا، کیونکہ اسے بہت کم لاگت یعنی محض 60 لاکھ ڈالرز میں تیار کیا گیا ،جبکہ اوپن اے آئی یا گوگل کی جانب سے اے آئی سسٹمز پر اربوں ڈالرز خرچ کیے جاتے ہیں۔
اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ نیا اے آئی چیٹ بوٹ کئی شعبوں میں چیٹ جی پی ٹی کو مات دیتا دکھائی دیتا ہے،تاہم آر 1 کو امریکا سمیت مختلف ممالک میں پابندیوں کا بھی سامنا ہے اور ان ممالک کی جانب سے ڈیٹا پرائیویسی اور قومی سلامتی کو جواز بنایا جا رہا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،موٹرویزٹریفک کیلئے بند
نومبر 16, 2024 -
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توڑ پھوڑ کا معاملہ
اپریل 17, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔