اداکارہ ماوراحسین اورامیرگیلانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

0
6

پاکستانی شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ ماوراحسین اوراداکارامیرگیلانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
اداکارہ ماوراحسین نےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پرشادی کی تصاویرشیئرکی جنہوں نےسوشل میڈیاپرطوفان برپاکردیا۔ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی یہ تصاویر لاہور کے شاہی قلعے میں لی گئی ہیں۔
اداکارہ نےنکاح کی تاریخ لکھتےہوئےتصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’اور تمام افراتفری کے درمیان میں نے آپ کو پالیا‘، ساتھ ہی اداکارہ نے’ماورا امیر ہو گئی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اداکارہ ماوراحسین اوراداکارامیرگیلانی کومداحوں اورشوبزکےدوستوں کی جانب سےمبارک باد کےسلسلہ جاری ہے۔
شوبز کی خبروں پر خاص نظر رکھنے والے میڈیا پرسن نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھاتھاکہ ماورا اور امیر کی شادی رواں ماہ فروری میں ہونےوالی ہے، جبکہ یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز لاہور اور اسلام آباد میں ہو چکا ہے۔
خیال رہے کہ ماضی میں ماورا حسین نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امیر گیلانی ایک زبردست انسان ہیں اور ہم دونوں بہت گہرے دوست ہیں اور اگر دو دوست آپس میں شادی کرنا چاہیں تو شادی بھی کر سکتے ہیں۔

Leave a reply