بنگلہ دیش:مظاہرین کامعزول وزیراعظم کیخلاف احتجاج ،حسینہ واجد کا گھر نذر آتش

0
4

بنگلہ دیش میں معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کےخطاب کےخلاف احتجاج کرتےہوئےمظاہرین نےسابق وزیراعظم کےآبائی گھرکوآگ لگادی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نےسوشل میڈیا پر اپنےحامیوں سے خطاب کا اعلان کیاتھاجس پرردعمل دیتےہوئے مظاہرین نےشدیداحتجاج کی دھمکی دی تھی۔اگرشیخ حسینہ واجدکی تقریردیکھائی گئی توان کاآبائی گھرکوگرادیں گے۔
بنگلہ دیش میں ہزاروں افرادنےسابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے آباد گھر پر دھاوابولا ،مظاہرین نےشیخ حسینہ واجدکےوالدشیخ مجیب الرحمان کےگھرکوآگ لگادی اورکرین کےساتھ گھرکی دیواریں گرادیں،مظاہرین نے گھرمیں گھس کرتوڑپھوڑبھی کی۔
واضح رہےکہ بنگلہ دیش کےبانی شیخ مجیب الرحمان کواسی گھرمیں1975میں قتل کیاگیاتھا،سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجدنےاس گھرکومیوزیم میں تبدیل کردیاتھا،حسینہ واجدنےاپنی پارٹی کےذریعےایک ماہ کی احتجاجی تحریک چلانےکااعلان کیاتھا۔
یاد رہے کہ معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد گزشتہ برس ملک میں ہونے والے پرتشدد احتجاج کے بعد ملک سے فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں، بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس بھارت سے کئی بار شیخ حسینہ واجد کی واپسی کا مطالبہ بھی کر چکے ہیں۔
بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کرنے پر گزشتہ ماہ شیخ حسینہ واجد اور ان کے 96 دیگر ساتھیوں کے پاسپورٹ بھی منسوخ کر دیے تھے۔

Leave a reply