حمزہ شہبازوزارت اعلیٰ کیس:عدالت نےپرویزالٰہی کودوبارہ نوٹس جاری کردیا

0
4

حمزہ شہبازوزارت اعلیٰ کیس میں عدالت نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کودوبارہ نوٹس جاری کردیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کےسات رکنی آئینی بینچ نے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس کی سماعت کی۔حمزہ شہبازکےوکیل حارث عظمت عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالتی عملےنےکہاکہ چودھری پرویزالٰہی کونوٹس جاری ہواتھالیکن تعمیل نہیں ہوسکی تھی،جس پرعدالت نےسابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کودوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔
جسٹس محمدعلی مظہرنےاستفسارکیاکہ کیا اس کیس میں اب کچھ رہ گیا ہے؟جس فیصلے پر نظرثانی چاہ رہے وہ آرٹیکل 63 اے والے کیس کی بنیاد پر تھا، آرٹیکل 63 اے والا فیصلہ ہی ختم ہوگیا تو اس کیس میں کیا بچا ہے؟
حمزہ شہبازکےوکیل حارث عظمت نےکہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کیس کافیصلہ اب بھی برقرارہے۔
عدالت نے مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر د ی۔

Leave a reply