سہ ملکی سیریز:جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی

0
4

سہ ملکی سیریزمیں شرکت کرنےکےلئےجنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی۔
سہ ملکی سیریزمیں شرکت کےلئے جنوبی آفریقہ کرکٹ ٹیم براستہ دوبئی نجی ایئر لائن سے لاہور پہنچی، جنوبی آفریقہ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی ،جنوبی آفریقہ کی ٹیم 12:30 سے 4:30 ایل سی سی اے گراونڈ میں پریکٹس کرے گی۔
واضح رہےکہ سہ ملکی سیریزپاکستان،نیوزی لینڈاورجنوبی افریقہ کےدرمیان سنگل سیریزکی بنیادپرہورہی ہے،جوکہ 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔سیریز میں شرکت کےلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5فروری کولاہورپہنچ گئی تھی۔

Leave a reply