
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ چیمپئنزٹرافی قومی کھلاڑیوں کی جیت کی منتظرہے،آپ ہمسائیہ ملک کوشکست دےکر24کروڑعوام کےدل جیتیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےقذافی سٹیڈیم کاافتتاح کردیا،افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی،سپیکرقومی وپنجاب اسمبلی، وفاق اورپنجاب کےوزرا،اراکین اسمبلی ،قومی کرکٹ ٹیم اورعوام کی بڑی تعدادنےشرکت کی۔
لاہورمیں نوتعمیرشدہ قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ قذافی سٹیڈیم کی تعمیرنوبہت ہی شاندار طریقے سےمکمل ہوئی،چیئرمین پی سی بی کی قیادت میں 117دنوں میں ناممکن کام کوممکن بنایاگیا،محسن نقوی کی عادت ہےجواچھےکام کرتےہیں،ان کولندن کی سیرکراتےہیں،محسن نقوی کام کرنیوالےان2500افرادکولندن کی سیرکروائیں اورحوصلہ افزائی کریں۔شہبازسپیڈماضی کی بات ہےاب محسن سپیڈکی بات کرتاہوں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان میں 29سال بعدبہت بڑاایونٹ ہورہا ہے ،ہمارےکھلاڑیوں نےاعلیٰ کرکٹ کھیلی،پوری قوم کادل جیتاہے،چیمپئنزٹرافی قومی کھلاڑیوں کی جیت کی منتظرہے،یہ ٹرافی اللہ تعالیٰ پاکستان کی جھولی میں ڈالے گا ،آپ چیمپئنزٹرافی جیت کرپوری قوم کےہیروزہونگے،دبئی کےپاک بھارت میچ میں مجھےبھی آپ ساتھ لےچلیں،آپ ہمسائیہ ملک کوشکست دے کر24 کروڑ عوام کےدل جیتیں گے۔
وزیراعظم نے شاہین آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے سسر کے نقش قدم پر چلیں اور ’وکٹوکے‘انبار لگادیں، چیمپیئن ٹرافی انشااللہ اللہ تعالی پاکستان کی جھولی میں ڈالے گا۔‘
اُن کامز یدکہناتھاکہ آج ہم سب کے لیے خوشی کا دن ہے کہ قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو بہت ہی شاندار طریقے سے مکمل ہوئی۔پاکستان میں معاشی استحکام آیاہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاتقریب سےخطاب:
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاتقریب سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ چیمپئنزٹرافی سےقبل سٹیڈیم کی تعمیرنوکاہدف پوراکیاگیا،2500مزدوروں نےسخت محنت سےدن رات کام کیا،قذافی سٹیڈیم کی تعمیرنومیں پنجاب حکومت نےبھرپورتعاون کیا،29سال بعدچیمپئنزٹرافی کاانعقادپورےپاکستان کی کامیابی ہے۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ قذافی سٹیڈیم پورے کا پورا نیا بنایا گیا ہے، جس میں نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کا بھی کافی کردار ہے، پنجاب حکومت کی مدد نہ ہوتی تو یہ آج بھی کھنڈر ہوتا، پنجاب حکومت نے بھرپور تعاون کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی کی تقریب رونمائی:
قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کےساتھ قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنزٹرافی کےلئے جرسی کی رونمائی بھی ہوئی۔
چیمپئنزٹرافی:آسٹریلیانےانگلینڈکو5وکٹوں سےشکست دیدی
فروری 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈالر سستا ہوگیا
مارچ 20, 2024 -
فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کی ہائی کورٹ کے باہر گفتگو
اپریل 1, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔