پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان تجارتی حجم میں مزید اضافے کے امکانات روشن

0
24

پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان تجارتی حجم میں مزیداضافےکےامکانات روشن ہوگئے۔
وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان نے جدہ میں اہم سعودی تاجروں سےملاقات کی، جام کمال خان نے البیک کےمالک رامی ابوغزالہ سےخصوصی ملاقات کی ،جس دوران البیک نےپاکستان میں اپنی شاخیں کھولنےکی تصدیق کی،معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔ملاقات میں باہمی تجارتی تعلقات کوفروغ دینےپرتبادلہ خیال کیاگیا۔اور پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان اقتصادی تعلقات کومزیدوسعت دینےپراتفاق کیاگیا۔
پاک سعودیہ برآمدات میں22فیصداضافہ ہونےسےتجارتی حجم700ملین ڈالرتک پہنچ گیا،سعودی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں توانائی ،زراعت،آئی ٹی اورتعمیراتی شعبےمیں دلچسپی کااظہارکیا،سعودی عرب سےپاکستان کو7.4بلین ڈالرکی ترسیلات زرموصول ہوئیں۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئے وفاقی وزیرتجارت جام کمال خا ن کاکہناتھاکہ پاکستانی ورکرزسعودی معیشت میں کلیدی کرداراداکررہےہیں،البیک کی پاکستان آمد سے روزگارکےمواقع پیداہوں گے۔

Leave a reply