دنیاکیلئےماحولیاتی تبدیلی اہم اورسنگین مسئلہ ہے،مریم اورنگزیب

0
23

پنجاب کی سینئروزیرمریم اورنگزیب نےکہاہےکہ دنیاکےلئےماحولیاتی تبدیلی اہم اورسنگین مسئلہ ہے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے سینئروزیرمریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ آج8فروری کویوم تعمیروترقی کےطورپرمنارہےہیں،وزیراعلیٰ مریم نوازکی قیادت میں پنجاب ترقی کررہاہے،اسموگ اورماحولیاتی آلودگی کےخاتمےکےحوالےسےاقدامات کیے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ 9سے23فروری تک ہارس اینڈکیٹل شوکا انعقاد کیا جارہا ہے ،جس میں 80مقامی اور40انٹرنیشنل ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں،میلےمیں رستم پنجاب اورکبڈی کامیچ بھی ہوگا،پنجاب کےکلچرکواس فیسٹیول میں شامل کیاگیا ہے،بچوں کےلئے فلاورفیسٹیول کابھی انعقادکیاگیاہے۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ پنجاب حکومت ماحولیاتی بہتری کےلئےکام کررہی ہے،پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سےمتاثرہ ممالک میں شامل ہے،دنیا کے لئے ماحولیاتی تبدیلی اہم اورسنگین مسئلہ ہے،مستقبل میں پانی کی کمی جیسےمسائل کاسامنا کرناپڑسکتاہے۔

Leave a reply