
باکمال اداکار قاضی واجد کو مداحوں سے بچھڑے7 برس بیت گئے۔ریڈیو اور ٹی وی کے باصلاحیت فنکار قاضی واجد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
قاضی واجد کا اصل نام قاضی عبدالواجد انصاری تھا۔ وہ 1943 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ کراچی میں سکونت اختیار کی۔ انہوں نے 10 برس کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پہلی مرتبہ بچوں کے پروگرام نونہال میں صدا کاری کے جوہر دکھائے۔ وہ 25 برس تک ریڈیو سے منسلک رہے اورانہوں نے اپنی شاندار صداکاری سے سامعین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔
60 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کا آغاز ہوا تو قاضی واجد اس سے منسلک ہو گئے۔ ان کا ٹی وی کیلئے پہلا ڈرامہ ’’ایک ہی راستہ‘‘ تھا۔ 1969 میں مشہور ڈرامہ ’’خدا کی بستی‘‘ شروع ہوا، تو اس میں قاضی واجد کو راجہ کا کردار ملا، جس سے انہیں خوب شہرت ملی۔قاضی واجد نے ٹیلی ویژن پر اَن گنت کردار کیے، تاہم انہیں ’’ دھوپ کنارے، اَن کہی، تنہائیاں، حوا کی بیٹی، خدا کی بستی، چاند گرہن، پل دو پل، تعلیم بالغاں اور انارکلی‘‘ میں یادگار کرداروں کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اداکارہ صباقمرکاکراچی شہرکےبارےمیں بڑاانکشاف
فروری 21, 2025راکھی ساونت نے امت مسلمہ کے دل جیت لئے
فروری 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
انسانی تاریخ کے بارے میں اہم دریافت
جون 25, 2024 -
الیکٹرانکس ڈیوائسز کو گرم ہونے سے کیسے بچایا جائے؟
جون 25, 2024 -
پہلاٹیسٹ:جنوبی افریقہ کی ٹیم 301پرڈھیر،پاکستان کی بیٹنگ جاری
دسمبر 28, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔