
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پائیداراورمنصفانہ امن صرف دوریاستی حل کےذریعےممکن ہے۔
دبئی میں ورلڈگورنمنٹس سمٹ کانفرنس سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ دبئی مستقبل کامعاشی مرکزہے،سمٹ انسانیت کے بہتر مستقبل کےلئےچیلنجزاورمواقع پراجتماعی غوروفکر کا موثر فورم ہے،اجلاس ایسے وقت میں ہورہاہےجب غزہ المناک تنازع کےتباہ کن اثرات سےنکلنےکی کوشش کررہاہے،آزادفلسطینی ریاست کادارالحکومت القدس شریف ہو۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پائیداراورمنصفانہ امن صرف دوریاستی حل کےذریعےممکن ہے،1967سےپہلےکی سرحدوں پرمشتمل ایک آزادفلسطین ریاست کاقیام ضروری ہے،فلسطین میں50ہزارسےزائدمعصوم جانیں ضائع ہوچکی ہیں ،مسئلہ فلسطین کاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق ممکن ہے،توقع ہےخطےمیں پائیدارامن قائم ہوگا۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ گزشتہ سات دہائیوں میں پاکستانی قوم کوبےشمار چیلنجز کا سامنارہا،اڑان پاکستان قومی اقتصادی تبدیلی کامنصوبہ ہے،افراط زرکی شرح کم ہوکر2.4فیصدتک پہنچ چکی ہے،افراط زرکی شرح پچھلے9سال کی کم ترین سطح پرہے،توانائی اورانفراسٹرکچر،قومی اقتصادی ٹرانسفارمیشن کےبنیادی جزوہیں ،پالیسی ریٹ 12فیصدپرآگیاہےجونجی شعبےکوسرمایہ کاری کےمواقع فراہم کرتاہے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے اُن کامزیدکہناتھاکہ چیلنجزکےباوجودہم ایک سال میں معاشی استحکام لانےمیں کامیاب ہوئے،جوہری،ہوا،پانی اورشمسی توانائی کے منصوبوں کوفروغ دےرہےہیں،پاکستان کےجنوبی علاقے50ہزارمیگاواٹ بجلی ہواسےپیداکرنےکی صلاحیت رکھتےہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حکومت نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
مئی 7, 2024 -
کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری نوٹس لیا جائے: بیرسٹر گوہر
فروری 17, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔