اراکین کی تنخواہوں اورمراعات کابل قومی اسمبلی سےکثرت رائےسےمنظور

0
23

اراکین کی تنخواہوں اورمراعات کابل قومی اسمبلی سےکثرت رائےسےمنظورکرلیاگیا۔
قومی اسمبلی کااجلاس سپیکرایازصادق کی زیرصدارت منعقدہوا،اپوزیشن نے شورشرابہ کیااوراحتجاج کیا۔
سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےریمارکس دئیےکہ2013اور2024کی پارلیمنٹ جعلی،2018کی جعلی نہیں تھی؟جب ان کی حکومت ہوتواسمبلیاں جعلی نہیں ہوتیں،جب کسی اورکی حکومت ہوتواسمبلیاں جعلی ہوجاتی ہیں۔
سپیکرکامزیدکہناتھاکہ جوتنخواہ نہیں لیناچاہتالکھ کردےدیں نہیں ملےگی،حکومت اوراپوزیشن دونوں کوخط لکھ دیےکمیٹی کےنام فائنل کریں۔
قومی اسمبلی میں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اورمراعات کابل پیش کیاگیا،ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اورمراعات کابل کثرت رائےسےمنظورکرلیاگیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نےاحتجاج کیااورنعرےبازی کی ،اپوزیشن کے احتجاج کےباوجودقانون سازی کاعمل جاری رہا،تحریک انصاف نےقومی اسمبلی اجلاس سےواک آؤٹ کیا۔

Leave a reply