20ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی ،کوالیفائی راؤنڈآج ہوگا

0
16

بہاولپورکی 20ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کاکوالیفائی راؤنڈآج ہوگا۔
بہاولپورجیپ ریلی انٹرنیشنل میگاایونٹ 16فروری تک جاری رہےگا، ریسر گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹیکنکل معائنہ مکمل کرلیاگیامجموعی طورپر153ڈرائیورزکی رجسٹریشن کی گئی۔
جیپ ریسرزکی تعداد125ہےاور5خواتین ریسرزبھی شامل ہیں،21ڈرٹ بائیک ریسرز،4ٹرک ریسرزاور3کواڈبائیک ریسرزشامل ہیں۔
ڈرائیورزکی کانفرنس کال اورمیڈیکل چیک اپ کاعمل مکمل کرلیاگیا،آج ریسرزکا3کلومیٹرٹریک پرکوالیفائی راؤنڈہوگا،جیپ ریلی کاٹریک مجموعی طور پر452کلومیٹرزتک رکھاگیا،جیپ ریلی میں ٹرک ریس،ڈرٹ بائیک ریس اورکلچرل فیسٹول بھی شامل ہے۔

Leave a reply