مسافروں کیلئے خوشخبری ،ریلوے کا شاہ حسین ایکسپریس ٹرین بحال کرنے کا اعلان

0
18

ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری،ریلوے کا شاہ حسین ایکسپریس ٹرین کوبحال کرنے کا اعلان،محکمہ ریلوےنے شاہ حسین ایکسپریس کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ٹرین 25 فروری 2025 سے بحال ہو جائے گی۔پاکستان ریلویز نے 2022 میں آنیوالے سیلاب کے سبب بند ہونیوالی مسافر ٹرین 43 اَپ اور 44 ڈاؤن شاہ حسین ایکسپریس کی بحالی کی نوید سنا دی۔ٹرین کراچی کینٹ سے لاہور اور لاہور سے کراچی کینٹ کے درمیان براستہ فیصل آباد ’’چورڈ مین لائن‘‘ کے ذریعے چلے گی۔ ٹرین کی بکنگ کا آغاز بھی جلد شروع ہو جائےگا۔
شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے رات ساڑھے سات بجے روانہ ہو کر اگلے روز سہ پہر 2 بجکر 15 منٹ پر لاہور پہنچے گی ،جبکہ لاہور سے رات 7 بجے روانہ ہو کر اگلے روز سہ پہر 2 بج کر 5 منٹ پر کراچی پہنچے گی۔ ٹرین ملتان کی بجائے لودھراں سے خانیوال جایا کرے گی۔ٹرین 10 اکانومی، 2 اے سی بزنس، 2 اے سی سٹینڈرڈ، ایک پی پی اور ایک بریک وین پر مشتمل ہوگی جس سے کل 16 بوگیاں بنیں گی۔
شاہ حسین ایکسپریس کی بحالی کا فیصلہ چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ کی منظوری سے کیا گیا ہے اور تمام متعلقہ افسران کو اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Leave a reply