چیمپئنزٹرافی کامیلہ سجنےکوتیار:افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل

0
18

چیمپئنزٹرافی کامیلہ سنجےکوتیار، افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب کل لاہورمیں منعقد ہوگی،جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) حکام اورمہمان ٹیمیں شریک ہوں گی۔
جنوبی افریقہ،نیوزی لینڈاورافغانستان کی ٹیمیں پاکستان میں موجود ہے، میگا ایونٹ19فروری کوپاکستان میں شیڈول ہے۔پہلےمیچ میں شاہین اورکیویزکی ٹیمیں ٹکرائیں گی،ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ایونٹ کاہائی ولٹیج میچ 23فروری کوپاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلاجائےگا۔
چیمپئنزٹرافی کی فاتح ٹیم کوٹرافی کےساتھ22لاکھ ڈالرزسےزائدانعام ملےگاجبکہ رنراپ ٹیم 11لاکھ ڈالرزکی حقدارہوگی۔
واضح رہےکہ پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
یادرہےکہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply