نجکاری سےقبل پی آئی اےکی معاشی حالت بہتربنانےکافیصلہ

0
9

حکومت نےنجکاری سےقبل پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے )کی معاشی حالت بہتربنانےکافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق پی آآئی اےکی نجکاری اکتوبرکےبجائےجون میں کرنےکی تیاریاں جاری ہیں،وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سےنجکاری کمیشن کونیا ٹاسک دےدیاگیا،پی آئی اےکی نجکاری4سے5ماہ قبل کرنےکاہدف دیاگیاہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ حکومت نےنجکاری سےقبل پی آئی اےکی معاشی حالت بہتر بنانےکافیصلہ کیاہے،امریکہ کےروٹس کھولنےکےلئےسیکیورٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیاگیاہے،جبکہ روٹس کھولنےکیلئےامریکی ماہرین کاوفدمارچ یااپریل میں بلائےجانےکاامکان ہے۔

ذرائع کامزیدکہناہےکہ حکومت نے پی آئی اےطیاروں کی خریداری میں سیلزٹیکس کی چھوٹ پربین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف )کوراضی کرلیاہے۔پی آئی اےکی نجکاری کیلئےآئندہ چندہفتوں میں بولیاں طلب کئےجانےکاامکان ہے۔

Leave a reply