عوام کیلئےخوشخبری:حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان

0
12

مہنگائی سےپریشان عوام کیلئےخوشخبری،حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا۔وزارت خزانہ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
وزارت خزانہ کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق آئندہ پندرہ روزکےلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کے بعدفی لیٹرپیٹرول 256.13 روپے کاہوگیاجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 263.95 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
مٹی کا تیل 3.20 روپے سستا کر دیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 164.63 روپے فی لیٹر ہوگی اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں سب سے زیادہ 5.25 روپے کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 155.81 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نےجنوری کےآخری پندرہ روزکےلئےپیٹرول کی قیمت میں3روپے47پیسےکااضافہ کیاجبکہ ہائی سپیڈڈیزل 2روپے 61پیسے مہنگا کردیاتھا۔پھرحکومت نے فروری کےپہلے پندرہ روزکےلئےپیٹرول کی قیمت میں ایک روپےفی لیٹرکااضافہ کیا،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔

Leave a reply