محکمہ موسمیات کی سردی کی ایک بار پھر واپسی اور بارشوں کی پیشگوئی

0
13

دھوپ اور بادلوں میں آنکھ مچولی،دھوپ چھاؤں کا کھیل جاری،محکمہ موسمیات نےسردی کی ایک بار پھر واپسی اور بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائدکراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کے باوجود دن میں گرمی زور دکھانے لگی، تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں آج کہیں ہلکی، تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔دوسری طرف ملک کے میدانی علاقوں میں دھوپ کا راج رہے گا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنےکی توقع ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں آج موسم خشک اورسردرہےگا،چندبالائی اضلاع میں بارش اوربرف باری کاامکان ہے چترال،دیر،سوات،شانگلہ،کوہستان،بٹگرام اورتورغزمیں بارش کی توقع ہے،ایبٹ آباداورملاکنڈڈویژن میں بارش کےساتھ برفباری کاامکان ہے۔

Leave a reply