
سردی ابھی گئی نہیں،محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 21 فروری کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشیں ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی اور شمالی علاقہ جات سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشیں متوقع ہیں۔اس دوران پہاڑوں پربرفباری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی ابھی گئی نہیں اور بارشیں ہونے کی صورت میں جاتی سردی ایک مرتبہ پھر لوٹ آئے گی۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے،سندھ،خیبرپختونخوامیں موسم سرداورخشک رہےگا،چترال،دیر،سوات،بونیرمیں ہلکی برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان ،پنجاب میں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلودرہےگا،بھکر،لیہ،ڈی جی خان اوربہاولپورمیں بونداباندی کاامکان ہے،مری،گلیات میں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلودرہےگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سینیٹ کے 52 ارکان مدت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو گئے
مارچ 12, 2024 -
پی ٹی آئی پرپابندی :نوازشریف نےاہم اعلان کردیا
جولائی 19, 2024 -
ایک ڈالر کا امریکی جزیرہ
مئی 3, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔