ہمارےپاس اچھےکھلاڑی ہیں ،جوکمی بیشی ہےوہ بھی دور ہوجائے گی، محمد رضوان

0
17

قومی ٹیم کےکپتان محمدرضوان نےکہاہےکہ ہمارےپاس اچھےکھلاڑی ہیں ،جوکمی بیشی ہےوہ بھی دورہوجائےگی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئےقومی ٹیم کےکپتان محمدرضوان کاکہناتھاکہ پوری قوم کواس ایونٹ کوانجوائےکرناچاہیے،چیمپئنزٹرافی کی میزبانی ملناخوشی کی بات ہے،خوشی ہوتی ہےجب ٹیم کی مشترکہ کوشش سےمیچ میں کامیاب ہو ۔ٹیم سےتوقعات رکھنی چاہییں،ٹیم کے15کے15کھلاڑی کپتان ہیں،میں صرف ٹاس یاپریس کانفرنس کےلئےآتاہوں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہمارےپاس اچھےکھلاڑی ہیں ،جوکمی بیشی ہےوہ بھی دور ہوجائےگی،حارث رؤف 80فیصدفٹ ہے،حارث رؤف نےبولنگ بھی کی،جم بھی کررہاہےوہ فٹ ہوچکاہے،ہم سینئرپلیئرہیں ہماری ذمےداری زیادہ بنتی ہے،کوئی ایسی بات نہیں ہوئی کہ بابراعظم اوپن نہیں کرےگا۔
محمدرضوان کاکہناتھاکہ ہماری کارکردگی میں تسلسل نہیں،کھلاڑی کےسیکھنےکاعمل جاری رہتاہے،ہمیں نیوزی لینڈسےزیادہ اچھاکھیلناہوگا،ہرکھلاڑی پُرامید ہے اورخواہش رکھتاہےکہ پاکستان کوٹائٹل مل جائے،ہم اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کررہےہیں۔

Leave a reply