
طلباو طالبات کیلئے خوشخبری، پاکستان کا سب سے بڑا 5واں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن اینڈ ایکسپو 23 سے 25 فروری کو منعقد ہوگا۔
یہ انٹرنیشنل ایونٹ انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن آف سوشل سائنسز پاکستان (IUCPSS) اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے منعقد کیا جا ئے گا اور اس میں یونیورسٹی آف فیصل آباد اور دیگر شراکت دار ادارے بھی شامل ہوں گے۔ یہ کنونشن اس سے قبل اسلام آباد، لاہور، کراچی اور شمالی سندھ میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہو چکا ہے۔ کنونشن طلبا، محققین، ماہرین تعلیم، اساتذہ، جدت طرازوں اور صنعت کے رہنماؤں کیلئے ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرے گا، تین روزہ یہ ایونٹ تبدیلی کی تحریک، اشتراک کے فروغ اور ثقافتی تبادلے کیلئے ایک منفرد موقع ہوگا۔
اس کنونشن میں مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی، جن میں طلبا کے مقابلے، ورکشاپس، ماڈل یونائیٹڈ نیشن (کلائمیٹ چینج پر)، سٹی ٹورز، انڈور سپورٹس، انوویشن اور انڈسٹریل سٹالز، ایجوکیشن ایکسپو اور تفریحی پروگرام شامل ہیں۔
طلبا کے درمیان یہ مقابلے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں اور اختراعات کے مظاہرے کا موقع دیں گے۔ 5ویں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن اینڈ ایکسپو 2025 میں30ہزار سے زائد طلبا کی شرکت متوقع ہے، جبکہ یہ ایونٹ 150 جامعات، اداروں اور صنعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ ایونٹ طلبا کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، تعلیمی اور پیشہ ورانہ مواقع کے حصول اور سماجی و علمی روابط بڑھانے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صدرمملکت،وزیراعظم کا شہید جوانوں کو بھرپور خراج عقیدت
جولائی 16, 2024 -
جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث لوگ روپوش
مارچ 30, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔