بارکھان:مسلح افرادکی ناکہ بندی،7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا

0
13

بارکھان میں مسلح افراد کی قومی شاہراہ پر ناکابندی، 7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا۔
ڈی سی وقارخورشیدعالم کاکہناہےکہ بارکھان کےعلاقےرڑکن کےقریب مسلح افرادنےروڈپرناکہ لگاکربس کوروکا،مسلح افرادنےشناختی کارڈچیک کرکے 7افرادکوبس سےاتارا،ساتوں افرادکوقریبی پہاڑی پرلےجا کرگولیاں ماریں ۔
ڈی سی کامزیدکہناہےکہ بس کوئٹہ سےلاہورجارہی تھی،تمام افرادکاتعلق پنجاب سےہے،رکنی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نےمذمت کرتےہوئے کہاہےکہ بارکھان میں7مسافروں کادہشت گردوں کےہاتھوں قتل قابل مذمت عمل ہے،دہشتگردنہتےلوگوں کونشانہ بنارہےہیں،امن دشمنوں کابزدلانہ وارناقابل برداشت ہےاوراس کاجواب دیاجائےگا۔
میرسرفرازبگٹی نےمزیدکہاہےکہ واقعےمیں ملوث عناصرکوکیفرکردارتک پہنچایا جائیگا،پاکستانیوں کو شہیدکرنےوالےدہشتگردوں کوانجام تک پہنچائیں گے۔

Leave a reply