میرےپاس یوکرین کی جنگ ختم کرنےکی طاقت ہے،امریکی صدر

0
12

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ میرےپاس یوکرین کی جنگ ختم کرنےکی طاقت ہے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ یوکرین چاہتا تو بہت پہلے جنگ ختم کرنےکےلئےڈیل کرسکتاتھا،یوکرین کےمعاملےپرروس کےساتھ اچھےماحول میں مذاکرات ہوئے،امریکہ یورپ سے اپنی تمام افواج کونہیں ہٹائےگا۔
ڈونلڈٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ یورپ سےامریکہ کی فوج میں کمی کامنصوبہ زیر غور ہے،یورپ کی یوکرین میں امن فوج کی تعیناتی کی حمایت کرتاہوں ،25فیصد آٹو ٹیرف لگانےکافیصلہ کیا،کمپنیاں امریکہ میں کاریں تیار کریں،چین، آٹو،الیکٹرانک سمیت بڑی کمپنیوں کی جلدامریکہ میں واپسی کااعلان کریں گے۔

Leave a reply