
وزیراعظم شہبازشریف نےرمضان ریلیف پیکج کی سمری منظوری کیلئےکابینہ میں پیش کرنےکی ہدایت کردی۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کےتحت39لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینےکی تجویزدی گئی ہے،پیکج کےتحت فی مستحق خاندان کیلئےایک بار 5ہزار روپےکی کیش مالی امدادکی تجویزبھی زیرغورہے،وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کےبجٹ کاتخمینہ 20ارب 50کروڑ روپےلگایاگیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ رمضان پیکج کیلئے10ارب وزارت صنعت وپیداوارکےبجٹ سےفراہم کرنےکی تجویزدی گئی،جبکہ رمضان پیکج کیلئے2ارب روپےبی آئی ایس پی کےبجٹ سےدینےکی تجویزہے،وزارت خزانہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کیلئے8ارب 50کروڑفراہم کرےگی،رمضان ریلیف پیکج کےبجٹ میں میڈیا مہم پراٹھنےوالےاخراجات شامل ہوں گے۔
ذرائع کےمطابق مالیاتی اداروں کےچاجز،نادرافیس اوردیگراخراجات رمضان پیکج میں شامل ہوں گے،اس باروزیراعظم رمضان ریلیف پیکج یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعےفراہم نہیں کیاجارہا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی
مارچ 27, 2024 -
چیف جسٹس کودھمکیاں دینےپرٹی ایل پی کےنائب امیرگرفتار
جولائی 29, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔