چیمپئنزٹرافی:فخرزمان کی جگہ امام الحق ٹیم میں شامل

0
13

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی میں فخرزمان کی جگہ امام الحق کوٹیم میں شامل کرلیاگیا۔
آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے امام الحق کو فخرزمان کےمتبادل کھلاڑی کیلئے منظور کرلیا،آئی سی سی ایونٹ کمیٹی نے فخر زمان کی میڈیکل رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے امام الحق کی شمولیت کو منظور کیا۔
امام الحق کو فخر زمان کی متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا،فخر زمان گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں  فیلڈنگ کےدوران انجری کاشکارہوکرمیدان سے باہر چلے گئے۔

واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ میگا ایونٹ کاہائی ولیٹج میچ پاک بھارت ٹاکرا23فروری کودبئی میں شیڈول ہے،پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہاہے،پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
یادرہےکہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply