نگراں حکومت نےقانون کےمطابق چیئرمین نادراکوتعینات کیا،عدالت

0
8

عدالت نےکہاکہ نگراں حکومت نےقانون کےمطابق چیئرمین نادراکوتعینات کیا۔
چیئرمین نادراکوہٹانےکاسنگل بینچ کاحکم کالعدم قراردینےکاتحریری فیصلہ جاری کردیاگیا۔لاہورہائیکورٹ کے2رکنی بینچ نے16صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلہ کےمطابق نگراں حکومت نےقانون میں دئیےاختیارکےتحت نوٹیفکیشن جاری کیا،منتخب وفاقی حکومت نےچیئرمین نادراکی تعیناتی کادوبارہ مارچ میں نوٹیفکیشن کیا،درخواست گزارنےمنتخب وفاقی حکومت کےنوٹیفکیشن کوچیلنج نہیں کیاتھا،منتخب وفاقی حکومت نےچیئرمین نادراکومستقل تعیناتی کابھی نوٹیفکیشن کیاتھا۔
تحریری فیصلےمیں مزیدکہاگیاکہ وفاقی حکومت نےچیئرمین نادراکی تعیناتی کےدونوٹیفکیشن جاری کئے ،درخواست گزارنےدونوں نوٹیفکیشن کادرخواست میں ذکرنہیں کیا،درخواست گزارکی درخواست حقائق کےبرعکس ہے،عدالت وفاقی حکومت کی اپیل کومنظورکرتی ہے۔

Leave a reply