چیمپئنزٹرافی:افتتاحی میچ میں پاکستان پرجرمانہ عائد

0
11

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کےافتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم پرجرمانہ عائد۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی کےافتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈمدمقابل تھے،پاکستان کرکٹ ٹیم نےمقررہ وقت سے اوور دیر سے مکمل کیےجس کی وجہ سےجرمانہ عائدکیاگیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم پرسلواوورریٹ کی وجہ سے5فیصدجرمانہ عائد ہوا۔پاکستان ٹیم نےمقررہ وقت میں ایک اوورکم پھینکاتھا،آئی سی سی قوانین کےتحت فی اوور کھلاڑیوں پرمیچ فیس کا5فیصدجرمانہ عائدکیا۔پاکستان ٹیم کےکپتان محمدرضوان نےغلطی مان کرجرمانہ تسلیم کرلیا۔
یاد رہے کہ رواں سال آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا تھا، سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی تھی۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ میگا ایونٹ کاہائی ولیٹج میچ پاک بھارت ٹاکرا23فروری کودبئی میں شیڈول ہے،پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہاہے،پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
یادرہےکہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply