بینظیرتمام ترمخالفت کےباوجودپاکستان کوآگےلےجانےکیلئےسرگرم رہیں،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ بینظیرتمام ترمخالفت کے باوجودپاکستان کوآگے لے جانےکیلئےسرگرم رہیں۔
لندن میں آکسفورڈیونیورسٹی کےتحت بینظیربھٹومیموریل پروگرام سےخطاب کرتےہوئےچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوز رداری کاکہناتھاکہ بینظیربھٹوخوفزدہ ہوئےبغیرسیاست میں حصہ لیتی رہیں ،بینظیر بھٹوکی زندگی پاکستان کامستقبل بہتربنانےکیلئےوقف ہوئی،جمہوریت کےفوائدلوگوں تک پہنچانےکیلئے بینظیر بھٹو کی کاوشیں قابل قدرہیں،پاکستان کامستقبل آئین کی بالادستی،آزادعدلیہ اورصحافت سےوابستہ ہے،پاکستان کےعوام بہترمستقبل کامطالبہ کرنےکیلئےحق بجانب ہیں۔
بلاول بھٹوزرداری کامزیدکہناتھاکہ میری والدہ بینظیربھٹو16سال کی عمرمیں آکسفورڈپڑھائی کیلئےآئیں،بینظیربھٹو25 سال کی عمرمیں پاکستان کی سیاست میں حصہ لینےگئیں،وہ غیرمعمولی خاتون تھیں،میری والدہ نےبدلہ لینانہیں سکھایااس لئےکہتاہوں جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ پاکستان اب ایک اورمارشل لاکامتحمل نہیں ہوسکتا، خواتین پرعائدپابندیوں کےباوجودبینظیربھٹوپاکستان کی وزیراعظم بنیں، بینظیر نےپاکستان میں خواتین کوآگےآنےکیلئےراستہ کھولا،آج پنجاب کی وزیراعلیٰ بھی ایک خاتون ہیں،بینظیربھٹوکو حملوں میں نشانہ بنانےکی کوشش کی گئی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کافیصلہ:حکومت کااہم پلان تیار
جولائی 24, 2024 -
دیربالا:مکان پرمٹی کاتودہ گرنےسے12افرادجاں بحق
اگست 30, 2024 -
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی
مئی 13, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔