چیمپئنزٹرافی:جنوبی افریقہ کاافغانستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کےتیسرےمیچ میں جنوبی افریقہ نےافغانستان کےخلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاہے۔
کراچی کےنیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلےجارہےچیمپئنزٹرافی کےتیسرےاورگروپ بی کےپہلےمیچ میں جنوبی افریقہ اورافغانستان مدمقابل ہیں۔
ٹاس کےموقع پرگفتگوکرتےہوئےجنوبی افریقہ کےکپتان ٹمباباووماکاکہناتھاکہ پچ کےبارےمیں کوئی اندازہ نہیں لگاسکتے،اچھاہدف دینےکی کوشش کریں گے۔ ہمیں اپنی بولنگ پر مکمل اعتماد ہے، ہماری مستقل مزاجی ہماری طاقت رہی ہے۔ ہم صرف ایک سپنر کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
افغانستان ٹیم کےکپتان حشمت اللہ شاہدی کاکہناتھاکہ ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کرتے،شارجہ میں جنوبی افریقہ کےخلاف اچھی کرکٹ کھیلی تھی ،کوشش کریں گےپاورپلےمیں وکٹیں حاصل کریں،ہماری ٹیم میں کوالٹی سپنرز موجود ہیں۔ہم جلدی وکٹیں لیکر اچھی شروعات کریں گے اور کوشش ہوگی کہ جنوبی افریقا کو کم اسکور تک محدود رکھیں۔
افغانستان کا اسکواڈ:
رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ ٹیم میں شامل جبکہ حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی بھی اسکواڈ کاحصہ اور راشد خان، نور احمد، فضل حق فاروقی ٹیم میں شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کا اسکواڈ:
ریان ریکیلٹن، ٹونی ڈی زورزی، ٹمبا باوُوما (کپتان)، راسی وان ڈیر ڈوسن ٹیم کاحصہ جبکہ ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ویان ملڈر، مارکو جانسن اسکواڈ میں شامل اور کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، لنگی نگیڈی ٹیم میں شامل ہیں۔
چیمپئنزٹرافی:انگلینڈکاآسٹریلیاکو352رنزکاہدف
فروری 22, 2025چیمپئنزٹرافی کابڑاٹاکرا،پاک بھارت میچ ایک دن کی دوری پر
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
توشہ خانہ تحائف بیچنے کے کیس کا معاملہ
مئی 2, 2024 -
سمیراحمدآئی سی سی چیمپئنزٹرافی2025کےلئےڈائریکٹرمقرر
نومبر 21, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔