
قومی ایئرلائن بلندی کی نئی حدیں چھونے کو تیار،پی آئی اے نے برطانوی پروازوں کی تیاریاں تیز کردیں۔
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں قومی ائیر لائنز کو اجازت نامہ ملنے کی متوقع ہے۔برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیفٹی ریوروو بورڈ کا اجلاس 15مارچ کو متوقع ہے۔ آئندہ اجلاس میں پاکستانی ائیرلائنز کو اجازت نامہ ملنے کی توقع ہے۔ پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، دوسرے مرحلے میں اسلام آباد اور لاہور سے لندن، برمنگھم شروع کرے گی۔انتظامیہ نے برطانوی فلائٹ آپریشن کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، گرائونڈ ہینڈلنگ، کریو ہوٹلزکے ٹینڈرز جاری کردیئے گئے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں، مثبت فیصلہ آنے کی صورت میں فل فور آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔
پی آئی اے نے بتایا کہ برطانوی مارکیٹ پی آئی اے نیٹ ورک ایک انتہائی اہم روٹ ہے، مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی اطمینان بخش سروسز مہیا کی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق پابندیوں سے قبل قومی ائیرلائنز کا یورپ برطانیہ روٹ کل آمدن 37 فیصد تھا، پی آئی اے برطانیہ فلائٹس آپریشن کے لیے بوئنگ 777 طیارے استعمال کرے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق برطانیہ فلائٹ آپریشن کے لیے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔