پاک بھارت ٹاکرا، کونسی ٹیم زیادہ میچ جیتی ؟ تفصیلات سامنےآگئیں

0
6

پاکستان اورروایتی حریف بھارت کےدرمیان ہونےوالےمیچزمیں کونسی ٹیم نےزیادہ میچوں میں فتح حاصل کی،تفصیلا ت سامنےآگئیں۔
پاکستان اوربھارت دونوں ایک دوسرےکےہمسائےبھی ہیں اورابدی دشمن بھی ہیں ،کرکٹ کےمیدان میں شائقین کرکٹ اپنی اپنی ٹیم کوسپورٹ کرنےکےلئے پرجوش ہیں۔آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کےہائی ولٹیج میچ شروع ہونےمیں چندگھنٹےباقی رہےگئے۔شائقین کرکٹ  پُر جوش ہیں کہ انہیں ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملےگا۔
پاکستان اوربھارت آج تک 135ون ڈےمیچزمیں آمنےسامنے ہوچکے ہیں۔ جس میں شاہینوں نے73میچزمیں بھارتی سورماؤں کودھول چٹائی اوربھارت نے پاکستان کےخلاف 57میچوں میں فتح سمٹی ہے۔جبکہ پانچ میچ بےنتیجہ رہےہیں۔
بات کی جائےآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےگزشتہ ایونٹس میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلوں کی تو اس میں پاکستان ٹیم کا پلڑا بھاری رہاہے۔
چیمپئنز ٹرافی ایونٹس میں دونوں ٹیمیں 5 بار آمنے سامنے آئی ہیں جن میں سے 3 بار پاکستان فاتح رہا ہے جبکہ 2 بار بھارت نے فتح حاصل کی ہے۔

Leave a reply