پاکستان کابھارت کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

0
6

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کےپانچویں اورہائی ولٹیج میچ میں پاکستان نےبھارت کےخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنےفیصلہ کیاہے۔
دبئی کےانٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےجارہے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کےہائی ولٹیج میچ میں پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں،دونوں ٹیموں کےکپتان میچ جیتنےکےلئےپرعزم ہیں،پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان محمدرضواان نےبھارت کےخلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاہے۔
ٹاس کےموقع پرگفتگوکرتےہوئےقومی ٹیم کےکپتان محمدرضوان کاکہناتھاکہ ہمارےلئےبہت اہم میچ ہےکوشش کرینگےاچھاکھیلیں ،کھلاڑی دبئی کی کنڈیشنز سےاچھےسےواقف ہیں ،قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہےفخرزمان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیاگیا۔
اس موقع پربھارتی کپتان روہت شرماکاکہناتھاکہ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،بنگلہ دیش کیخلاف بھی ہدف حاصل کرناآسان نہیں تھا۔ٹاس ہارنا کوئی مسئلہ نہیں بطور ٹیم کھیلیں گے، بھارٹی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستان کا سکواڈ:
پاکستانی سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
بھارت کا سکواڈ:
انڈیا کی ٹیم میں کپتان روہت شرما،شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، اکثر پٹیل، کے ایل راہول، ہارڈک پانڈیا، روندرا جدیجا، ہرشت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادیو شامل ہے۔

واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہاہے،پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply