بارشیں ہی بارشیں :ملک بھر میں بارشوں کے نئے سپیل کی پیشگوئی

0
3

بارشیں ہی بارشیں ،ملک بھر میں بارشوں کے نئے سپیل کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل24 فروری سے مغربی ہوا کا سسٹم ملک میں داخل ہوگا،جس کے زیر اثر پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے،جبکہ شمالی اور پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور برفباری بھی ہوگی۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وادیٔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برفباری جبکہ خیبر پختونخوا میں 24 فروری سے یکم مارچ تک بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی۔

Leave a reply