طلبا کیلئے اہم خبر:میٹرک کے امتحانات ماہِ رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ

میٹرک کے امتحانات دینے والے طلبا کیلئے اہم خبر،خیبر پختونخوا کے بعد سندھ میں بھی میٹرک کے امتحانات ماہِ رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
سندھ میں اگلے ماہ مارچ میں شروع ہونیوالے میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ سامنے آ گیا، اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں امتحانات کے شیڈول سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔
وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا تھا کہ مارچ میں صرف پریکٹیکلز منعقد کروائیں جائیں گے، جبکہ بقیہ امتحانات عید کے بعد منعقد کروانے کی تجویز زیرغور ہے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا میں بھی میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئےپشاور بورڈ نے میٹرک امتحانات کا شیڈول تبدیل کر دیا تھا۔ اب پشاور بورڈ کے زیراہتمام امتحانات 8 اپریل کو عید کے بعد شروع ہوں گے، جبکہ خیبر پختونخوا میں میٹرک کےامتحانات پہلے 15 مارچ سےشروع ہونے تھے۔
دوسری طرف فیڈرل بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے تحت امتحانات 18مارچ سے شروع ہوں گے، جبکہ 28 مارچ سے 3 اپریل تک امتحانات کےدوران عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی اورعید کے بعد پہلا امتحان 4 اپریل کوہوگا، جبکہ پریکٹیکل 28اپریل سے شروع ہوں گے۔
تاہم پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 4 مارچ 2025 سے شروع ہوں گے۔ ڈیٹ شیٹ کے تحت پہلے گروپ کا پہلا پرچہ عربی جبکہ دوسرے گروپ کا پہلا پرچہ تاریخ کا ہوگا۔ 5 مارچ کودونوں گروپ انگریزی لازمی کا پرچہ دیں گے۔ 6 مارچ کو اکنامکس، ہیلتھ اور فزیکل ایجوکیشن کے پرچے ہوں گے۔ اس کے بعد 7 مارچ کو دونوں گروپوں بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کا امتحان دیں گے۔
پی ٹی آئی سینیٹراعجازچودھری کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل
فروری 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
گوونداکی مداح بارےاداکارکی اہلیہ نےبڑاانکشاف کردیا
ستمبر 16, 2024 -
جارجیا،ہزاروں افرادکااحتجاج ،مظاہرین کاپولیس پرحملہ
دسمبر 2, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔