
پاکستان فلم انڈسٹری کے فلم ساز ،رائٹروڈائریکٹرسیدنورنےتنقیدکرنےوالوں کوکھری کھری سنادی۔
کچھ عرصہ قبل پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف اداکارسعودنےایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نےمختلف قسم کےسوالوں کےجواب دئیےجن میں سےایک سوال پاکستان فلم انڈسٹری کےتباہی کےحوالےسےبھی تھاجس پراداکارسعودنےجواب دیاتھاکہ فلم انڈسٹری کی تباہی کےدوذمہ دارہےجس میں سیدنوراوراداکارشان کانام لیاتھا۔
حال ہی میں اب پروڈیوسروفلم سازسیدنورنےایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں پران سےمختلف قسم کےسوال وجواب کیےگئےجن کےانہوں نےبڑےخوش اسلوبی سےجواب دئیے۔
میزبان نےجب سیدنورسےاداکار سعود کےبارےمیں سوال کیاتوفلم سازنےبڑاہی دلچسپ جواب دیاکہ انہیں لگتا ہے کہ سعود کی بات میں مثبت پہلو تھا۔ انہوں نےکہاکہ احمد علی بٹ کا ان کے ساتھ کوئی ذاتی مسئلہ معلوم ہوتا ہے، کیونکہ وہ ہر مہمان سے ایسے سوالات کرتے ہیں جن سے ان کے خلاف بات نکل آتی ہے۔
سید نور کا مزید کہنا تھا کہ اگر احمد علی بٹ انہیں بھی پوڈکاسٹ میں مدعو کریں اور ان سے براہ راست سوال کریں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ شاید بٹ صاحب کو فلم ساز سے کوئی ذاتی مسئلہ ہے۔انہوں نےکہاکہ جہاں تک سعود کی بات کا تعلق ہےمیں اس کی بات کومثبت اندازمیں لیتاہوں۔
انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ سعود نے شاید اس لیے ان کا اور شان کا نام لیا کیونکہ اس وقت انڈسٹری میں وہی سب سے زیادہ سرگرم تھے۔سعود کا مطلب شاید یہ تھا کہ اگر وہ اور شان مسلسل کام کرتے رہتے تو انڈسٹری کو نقصان نہ پہنچتا، اور وہ اس تنقید کو مثبت طور پر لیتے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
توشہ خانہ ٹوکیس:گواہ نےتحائف کی فہرست عدالت میں پیش کردی
دسمبر 30, 2024 -
حکومت پنجاب نے 6 آرڈننس ایوان میں پیش کردیئے
مارچ 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔