رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کیا ہوں گے؟ اعلان ہوگیا

0
32

نجی و سرکار ی سکولوں کے طلبا وطالبات کیلئے خوشخبری،رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کیا ہوں گے؟ اعلان ہوگیا۔
رمضان المبارک کیلئے سکولوں کے اوقات ِکار تبدیل کردیئے گئے۔نئے شیڈول کے مطابق لاہور سمیت ملک کے متعدد چھوٹے بڑے شہروں میں رمضان المبارک کے دوران سکول صبح ساڑھے آٹھ بجے لگیں گے اور ایک بجےچھٹی ہوگی ،جبکہ جمعہ کے روز سکولوں میں چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق ڈبل شفٹ والے سکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 8بجے شروع ہوگی اور چھٹی ساڑھے 12 بجےہوگی ،جبکہ دوسری شفٹ کا آغاز ایک بجے ہوگا اور چھٹی 4 بجے ہوگی،جمعے والے دن دوسری شفٹ اڑھائی بجے شروع ہوگی اور چھٹی 5 بجے ہوگی۔
رمضان کےدوران سکولوں کے نئے اوقات ِ کار کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply