عالمی مارکیٹ میں خام تیل کےنرخوں میں 3فیصد کمی،سونے،چاندی کی قیمت بھی گرگئی

0
20

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کےنرخوں میں 3فیصدتک کمی،سونے اورچاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگئی۔
امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت1.92ڈالرکی کمی سے68.78ڈالر ہوگئی ،برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت2ڈالرکی کمی سے 72.79ڈالر ہوگئی۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق امریکااورجرمنی میں خام تیل کی طلب کم ہونے سے مارکیٹ پرمنفی اثرپڑا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے،چاندی اورپلاٹینئم کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے،سونےکی فی اونس قیمت47ڈالرکی کمی سے2ہزار900ڈالرہوگئی جبکہ فی اونس چاندی 89سینٹ کی کمی سے31.44ڈالرمیں فروخت ہورہی ہے اورپلاٹینئم کی فی اونس قیمت 5ڈالرگرکر961ڈالرریکارڈکی گئی اورکاپرکی فی پاؤنڈقیمت 37سینٹ کےاضافےسے4.30ڈالرہوگئی۔

Leave a reply