پنجاب کی کارکردگی کچھ لوگوں کوہضم نہیں ہورہی ہے،عظمی بخاری

0
17

صوبائی وزیراطلاعات عظمی بخاری نےکہاہےکہ پنجاب کی کارکردگی کچھ لوگوں کوہضم نہیں ہورہی ہے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ ایک جماعت اوران کےدیہاڑی داروں کوبہت تکلیف ہے،ایک سال میں پنجاب حکومت کی کارکردگی مثالی رہی،پی ٹی آئی کادورحکومت اسکینڈلز سےبھرارہا،پی ٹی آئی دورمیں پیسےلیکرتقرریاں تبادلےکیےجاتے تھے ، پی ٹی آئی دورمیں بزدارنےکوئی پروگرام شروع نہیں کیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پنجاب کی کارکردگی کچھ لوگوں کوہضم نہیں ہورہی ہے،دودن سےمہم چل رہی ہے منصوبےپی ٹی آئی کےتختی مریم نوازکی،پی ٹی آئی کےجعلی پروپیگنڈےکوکاؤنٹرکرنابہت ضروری ہے،ڈائیلائسزکاپروگرام بھی عثمان بزدار کا نہیں شہبازشریف کاتھا،مریم نوازنےڈئیلائسزکارڈکی رقم 10لاکھ روپےتک کردی ہے۔

Leave a reply