
سندھ کے مری گورکھ ہل سٹیشن پربرفباری،ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکزبن گیا۔
سندھ کے قدرتی حسن سے مالا مال سیاحتی مقام گورکھ ہل سٹیشن پر اس ویک اینڈ پرہونیوالی برفباری سے موسم دلفریب ہوگیا، جس سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کرلیا۔سندھ کے خوبصورت سیاحتی مقام گورکھ ہل سٹیشن پر ہونیوالی برفباری نے یہاں کے موسم کو بہت دلفریب اور سرد کر دیا ۔ برف کی سفید چادر اوڑھے نظر آنیوالے گورکھ ہل میں برفباری سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوچکا، وہیں ملک بھر سے آنیوالے سیاحوں نے یہاں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔
سندھ کے شہر دادو کے قریب واقع گورکھ ہل سٹیشن پرملک بھر سے سیاحوں سمیت مختلف سکولوں کے طلبا بھی تفریحی دورے کرنے کیلئے آتے رہتے ہیں۔ گورکھ ہل سٹیشن کی بلندی 5688 فٹ ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی طرح گورکھ کے مقام پر بھی بے شمارمیوہ دار درخت پائے جاتےہیں، جن میں بادام، انجیر، جامن، شاہ بلوط اور انگور وغیرہ شامل ہیں ۔
گورکھ کے پہاڑوں سے لائم سٹون بھی نکلتا ہے، جو عمارت سازی کیلئے بہترین سمجھا جاتاہے، جبکہ یہاں جپسم کے ذخائر بھی موجود ہیں۔گورکھ پہاڑ کی چوٹی، جسے زیرو پوائنٹ کہا جاتا ہے، حکومت ِ سندھ نے یہاں ایک خوبصورت ریسٹ ہاؤس اور ریسٹورنٹ بھی قائم کیا ہے، جہاں ملکی و غیر ملکی سیاح مناسب قیمت پر قیام و طعام بھی کر سکتے ہیں ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یکم ستمبرسےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان
اگست 28, 2024 -
پاکستانی کرکٹ کے میدان میں بڑی خوشخبر
فروری 28, 2024 -
عالمی دن کے موقع پر صوبہ پنجاب میں 18 لاکھ درخت لگائے
مارچ 21, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔