
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کےپہلےسیمی فائنل میں آج بھارت اورآسٹریلیاکی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کامیگاایونٹ اپنےاختتام کی جانب گامزن ہے،ٹورنامنٹ کاپہلاسیمی آج بھارت اورآسٹریلیا کےدرمیان دبئی کےانٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔
دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کےمطابق دوپہردوبجےدبئی سٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی،ابھی تک بھارتی ٹیمیں ایونٹ میں ناقابل شکست ہےجبکہ آسٹریلیاکےایک میچ میں بارش کےباعث ایک پوائنٹ کی کمی ہے۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 151 ون ڈے میچز کھیلے گئے، 84 میں کینگروز نے میدان مارا جبکہ 57 میں بھارت نے کامیابی حاصل کی۔
چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیمیں 4 بار مد مقابل آئیں، بھارت نے دو اور آسٹریلیا نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی، ایک میچ بغیر نتیجہ رہا، آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ میچز میں دونوں ٹیموں کا 8 بار آمنا سامنا ہوا، دونوں ٹیموں نے چار، چار میچز جیتے۔
دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ 5 مارچ کو مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیمیں آج قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کریں گی۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کو اختتام پذیرہونگی۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،پاکستان چیمپئنزٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔