چیمپئنزٹرافی:پہلاسیمی فائنل، آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

0
8

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی کےپہلےسیمی فائنل میں بھارت کےخلاف آسٹریلیا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔
دبئی میں کھیلےجارہےآئی سی سی چیمپئنزٹرافی کےپہلےسیمی فائنل میں بھار ت اورآسٹریلیاکی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔دونوں ٹیموں کےکپتان جیت کےلئے پرعزم ہیں۔
ٹاس کےموقع پرگفتگوکرتےہوئے آسٹریلیاکےکپتان اسٹیو اسمتھ کاکہناتھاکہ کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر بھارتی ٹیم کو پریشر میں لائیں اور وکٹیں لیں۔
بھارتی کپتان روہت شرماکاکہناتھاکہ اسپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاہم کینگروز کو پریشر میں لائیں۔
بھارت کا اسکواڈ:
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکراورتی ٹیم کاحصہ ہیں۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
کپتان اسٹیو اسمتھ ، کوپر کونولی، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبوشگن، جوش انگلس، ایلکس کیری، گلین میکسویل، بین ڈوارشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور تنویر سنگھا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کو اختتام پذیرہونگی۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،پاکستان چیمپئنزٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply